8 نومبر 2014 - 12:48
بوکو حرام کا حملہ جاری، دسیوں ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

نائجیریا کے ایک سرکاری ذریعہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے حملوں کے بعد دسیوں ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شمالی نائیجریا کے علاقے آداماوا میں تکفیری دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے حملوں کے بعد سترہ ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں بوکو حرام نے ایک شہر موبی پر قبضہ کرلیا ہے۔ نائجیریا کے ایک انٹلجنس افسر کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں میں چھے ہزار بچے ہیں۔ حکومت ابوجا نے کہا تھا کہ دوسوانیس لڑکیوں کے اغوا کے بعد اس نے بوکوحرام سے مذاکرات کے لئے معاہدہ کیا ہے لیکن بوکوحرام نے ایسے کسی معاہدے کا انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اغواء شدہ لڑکیوں نے بوکوحرام کے افراد سے شادی کرلی ہے۔ واضح ہو کہ بوکو حرام ایک تکفیری دہشتگرد گروہ ہے جس کے ہاتھوں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔

.......

/169